30 ستمبر 2012 - 20:30

سعودی عرب میں قطیف شہر کے باشندوں نے اتوار کی رات احتجاجی مظاہرے کرکے آل سعود کی تشدد آمیز کاروائيوں کی مذمت کی ہے ۔ یاد رہے دو روز قبل آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں تین جوان شہید ہوگئے تھے ۔

ابنا: گذشتہ شب کے مظاہرے پر آل سعود کے وحشی کارندوں نے حملے کئے تھے ۔ مظاہرین نے آل سعود، کے خلاف نعرے لگائے اور آل سعود کو جوانوں کے قتل کا ذمہ دار قراردیا ۔ سعودی عرب میں بھی اسلامی بیداری کی تحریک کے آغاز سے عوامی مظاہرے شروع ہوچکے تھے تاہم آل سعود بڑی بے رحمی سے مظاہروں کو کچل رہی ہے ۔ سعودی عرب میں مظاہرین مذہبی اور اقتصادی اصلاحات نیز آزادی بیان کو یقینی بنانے نیز سیاسی اور سماجی تعصب دورکرنے اور بدعنوانیوں کےخلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

.....

/169